اردو

urdu

ETV Bharat / state

Income Tax Raids in Vidisha MP مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں منور سلیم کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے - Income Tax Raids in Vidisha Madhya Pradesh

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے کے بعد مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ میں اعظم خان کے قریبی رہے مرحوم منور سلیم کے گھر پر بھی انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔

مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں منور سلیم کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے
مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں منور سلیم کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 3:19 PM IST

مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں منور سلیم کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے

ودیشہ:سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس نے چھاپے مار کارروائی کی گئی۔ یہ چھاپے الجوہر ٹرسٹ کے حوالے سے مارے گئے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک درجن ٹیموں نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس میں ریاست مدھیہ پردیش کا ضلع ودیشہ بھی شامل ہے۔ یہ دہلی کے محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی ہے۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ میں اعظم خان کے قریبی رہے مرحوم منور سلیم کے گھر والوں پر انکم ٹیکس چھاپے کی کارروائی کی گئی۔ واضح رہے گی اعظم خان کے پیے منور سلیم کے رشتہ دار ہیں۔ آپ کو یہاں بتاتے چلیں کہ مرحوم منور سلیم اعظم خان کے قریبی تھے اور مرحوم منور سلیم سماجوادی پارٹی سے راجستھان سے رکن پارلیمان بھی رہے تھے۔ منور سلیم کا کچھ سال قبل بیماری کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

جس طرح سے سماج وادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اعظم خان کی ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعے چھاپے مارے گئے ہیں انہی کے قریبی منور سلیم کے رشتہ داروں کے گھر پر بھی مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں انکم ٹیکس کے چھاپے پڑے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں آج صبح کو محکمہ انکم ٹیکس نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ چھاپہ الجوہر ٹرسٹ کے حوالے سے مارا گیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک درجن ٹیموں نے رام پور، لکھنؤ، سہارنپور، غازی آباد، سہارنپور میں چھاپے مارے ہیں۔

دراصل، مقامی پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی کے علاوہ انکم ٹیکس محکمہ اعظم خان، ان کی بیوی تنظیم فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم سے بھی تفتیش کر رہا ہے۔اسمبلی انتخابات میں دیے گئے حلف ناموں میں بے ضابطگیاں پائے جانے کے بعد انکم ٹیکس نے دونوں کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس کو اعظم خان کے الجوہر ٹرسٹ میں بھی کئی خامیاں ملی تھیں، جس کے بعد بدھ کو چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق رام پور کے چمروا اسمبلی کے ایم ایل اے نصیر احمد خان کے گھر اور فارم ہاؤس پر بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details