ریاست مدھیہ پردیش میں بارش کا سلسلہ Heavy Rain in Madhya Pradesh دوبارہ شروع ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے 4 ڈویژنوں سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اندور اور بھوپال سمیت تین علاقوں میں بارش اور گرج کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔مانسون سمیت ان طوفانی نظاموں کے فعال ہونے کا اثر ایک بار پھربھوپال میں نظر آرہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے 10 اضلاع میں معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس کو خلیج بنگال میں بنے سسٹم سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ریوا کے علاوہ ستنا، سیدھی،سنگرولی، ساگر، چھترہور، دموہ، ٹیکم گڑھ،پنا، نیواری، جبلپور، نرسنگھ پور، سیونی، چھندواڑا، بالاگھاٹ منڈلہ، ڈنڈوری، شہڈول میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیونی، منڈلہ، کٹنی سمیت ساگر، چھترپور، پنا، بڑوانی، برہانپور، اندور، جھابوا، کھنڈوا، کھرگون، اجین، نرمدا پورم،ہردا، بیتول، بھوپال ،پرائسین، راج گڑھ، سیہور، ودیشہ،گوالیار چمبل دتیا، گناہ ،اشوک نگر میں چمک کی ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ Indian Meteorogical Department has predicted heavy rainfall