اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rain Continues in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں بارش کا سلسلہ جاری - مدھیہ پردیش میں بارش کا سلسلہ لگاتار جاری

ریاست مدھیہ پردیش میں مئی کے مہینے میں بھی برسات جیسے حالات ہوگئے ہیں جہاں دوپہر سے لگاتار دارالحکومت بھوپال کے ساتھ پورے صوبہ میں بارش اور ژالہ باری جاری ہے۔

Rain Continues in Madhya Pradesh
Rain Continues in Madhya Pradesh

By

Published : May 3, 2023, 1:22 PM IST

مدھیہ پردیش میں لگاتار بارش کا سلسلہ جاری

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں مئی کے مہینے میں مانسون جیسی بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ دارالحکومت بھوپال اور اندور کے ساتھ ریاست کے لگ بھگ اضلاع میں منگل کی دوپہر سے لگاتار بارش اور کہیں جگہوں پر ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیہور، رائیسن اور شاہجہاں پور ضلع میں ژالہ باری ہوئی تو سڑکوں، گلیوں اور گھروں کی چھتوں پر اولوں کی چادر بچھی ہوئی نظر آئی۔ شاہجہاں پور، نرمدا پورم اور دھار سمیت کئی اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے۔ ماہرِ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسڑبینس حال ہونے کی وجہ سے ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق چار ماہ تک موسم ایسا ہی رہے گا۔ ہالا کی آج صبح سے ہی موسم کھلا تھا اور دھوپ چمک رہی تھی۔ مگر دوپہر تین بجے کے بعد سے آسمان میں بادل گھرے کالے نظر آنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو دوپہر 4 بجے سے لگاتار بارش کا سلسلہ شروع ہوا تو موسلادھار بارش شام 7 بجے تک جاری رہی۔ جس سے پورا شہر تربتر ہو گیا۔ وہیں جس طرح کی بارش ریاست میں ہو رہی ہے اس سے بے ہی علاقوں میں ژالہ بھاری، بارش کی وجہ سے پیاز اور ہلدی کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث ضلع میں کیلے کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ جہاں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے تو وہیں لوگوں کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لگاتار ہو رہی بارش کے سبب درجۂ حرارت میں لگاتار گراوٹ محسوس کی جا رہی ہے۔ وہیں دارالحکومت بھوپال کے مقامی لوگوں کی مانے تو یہ پہلا موقع ہے جب مئی کے مہینے میں جہاں سورج اپنے شباب پر ہوتا ہے۔ اور سیاست میں درجۂ حرارت 42 ڈگری سے 45 ڈگری کے بیچ درج کی جاتی رہی ہے۔ وہیں اس سال مئی کے شروعاتی دن سے ہیں درجۂ حرارت میں گراوٹ دیکھی گئی اور درجۂ حرارت 35 سے 38 ڈگری سیلسیئس درج کیا جا رہا ہے۔ موسم میں نمی اور ٹھنڈک کے مدنظر لوگوں کو میں کے تپتے ہوئے مہینے میں بڑی راحت مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ موسم اگلے 24 گھنٹے تک اسی طرح سے بنا رہے گا۔ لگاتار ہو رہی بارش اور ژالہ باری کے سبب کسانوں کی فصلوں کا لگاتار نقصان ہونے کی وجہ سے جہاں عام کی فضل پر اثر پڑا ہے تو وہیں چنا، ہلدی، مونگ اور کیلے کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ہر ضلع کے کلکٹر کو ایک ٹیم بنا کر اپنے اپنے اضلاع میں سروے کر کسانوں کی فصلوں کے ہوئے نقصان کی رپورٹ تیار کرے تاکہ ان کے ہوئے نقصان کی بھرپائی کی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details