ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سماجی کارکن آنند موہن ماتھر نے اقلیتی بستی میں محلہ کلینک کا آغاز کیا۔
ایک تندرستی ہزار نعمتوں سے بہتر ہے اس سے اب لوگ بخوبی واقف بھی ہوگئے ہیں کیونکہ وبائی دور میں وہ اپنے یا اپنوں کے لئے دواخانے کا رخ ضرور کیا ہے۔
مسلسل لاک ڈاؤن سے جہاں معاشیات بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں علاج دن پر دن مہنگا ہو گیا ہے ایسے میں صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہا جانے والا اندور میں ضرورت مندوں کے لئے انسانی خدمات کا درد رکھنے والے سماجی کارکن آنند موہن ماتھر نے اقلیتی بستی احمد نگر میں محلہ کلینک کا آغاز کیا اور خواہش ظاہر کی اندور کے دیگر محلوں میں ایسی کلینک کی شروعات کی جائے گی۔