اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں بی جے پی ضمنی انتخابات کی تمام سیٹوں پر کامیاب ہوگی - پربھات جھا نے دعوی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر پربھات جھا نے دعوی کیا ہے کہ مضبوط اتحاد کے دم پر بی جے پی مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی کے سبھی چوبیس سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابب ہوگی۔

In MP the BJP will win all the seats in the by elections says parbhat jha
مدھیہ پردیش میں بی جے پی ضمنی انتخابات کی تمام سیٹوں پر کامیاب ہوگی

By

Published : Jun 6, 2020, 11:19 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر پربھات جھا نے وزیراعظم نریندر مودی کےدوسرے میعاد کار کے ایک سال مکمل ہونے پر پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی کے سبھی چوبیس سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابب ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تو انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پھر بھی بی جےپی ایک مضبوط تنظیم ہے۔ اس لیے پارٹی کی جیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جو کام اپنے ساٹھ برسوں کے معیاد کار کے دوران نہیں کرپائی تھی اسے مودی حکومت نے چھ برسوں میں کرکے دکھادیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کی مرکز کی مودی حکومت غریبوں کی حکومت ہے۔ حکومت نے غریبوں کے لیے کئی منصوبے چلارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کے چھ برسوں کی میعاد کار سے پہلے کانگریس کی حکومت کے معیاد کار میں ہمیشہ بدعنوانی کی گونج ہوتی تھی۔ لیکن اب بدعنوانی کے لیے کوئی آواز تک نہیں آتی ہے۔ کورونا کے وقت جنتا کرفیو کے دوران مودی حکومت کے ساتھ پورا ملک کھڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details