اردو

urdu

Muharram in Indore: اندور میں محرم کا چاند نظر آتے ہی چوکی رسم کی ادائیگی

By

Published : Jul 31, 2022, 11:05 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد ہر سال تعزیہ داری اور اکھاڑے کے روایتی جلوس کے لیے چوکی دلائی کی رسم ادا کی گئی۔ Ritual of Chowki In Indore

اندور میں محرم الحرم کا چاند نظر آتے ہی چوکی کی رسم کی ادائیگی
اندور میں محرم الحرم کا چاند نظر آتے ہی چوکی کی رسم کی ادائیگی

اندور: محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی اسلامک کیلنڈر کے پہلے مہینے کا آغاز ہو جاتا ہے اس مہینے میں خصوصی طور پر مسلمان حضرت امام حسینؓ کی یاد میں تعزیہ داری اور مسلم علاقوں سے اکھاڑوں کا جلوس نکالتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھی محرم الحرم کا چاند نظر آنے کے بعد ہر سال تعزیہ داری اور اکھاڑے کی چوکیوں کا جلوس زبردست طریقے سے نکالا جاتا ہے۔ ان روایتی جلوسوں کو نکالنے سے قبل وہ محرم الحرام کی چاند رات میں چوکی دولائی کی رسم ادا کرتے ہیں. مسلم علاقوں میں اسلامی جھنڈے کی پرچم کشائی کی جاتی ہے اور یا حسین کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں۔ In Indore, performance of chowki ritual as soon as the moon of Muharram is visible

اندور میں محرم الحرم کا چاند نظر آتے ہی چوکی کی رسم کی ادائیگی

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ دو برسوں سے کورونا کے پیش نظر ان روایتوں کو جزوی طور پر ادا کیا جا رہا تھا مگر اس سال کورونا کے اثرات کے کم ہونے سے کورونا احکامات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جس کے چلتے مسلم علاقوں سے روایتی طریقے سے چوکی دولائی جلوس کی رسم ادا کی گئی۔ اس رسم میں بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ لوگوں نے حصہ لیا۔

اندور میں محرم الحرم کا چاند نظر آتے ہی چوکی رسم کی ادائیگی

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری تعزیہ امام باڑہ کے صدر حاجی عنایت قریشی نے بتایا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی اسلامی کیلنڈر کا آغاز ہوجاتا ہے ہم نے چوکی دولائی کی رسم ادا کی، دعا مانگی کہ ملک میں امن و امان قائم رہے اور سرکاری امام باڑا ملک میں گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ بن جائے۔ یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ تقریبات میں حصہ لیتے ہیں۔ ان کے عقیدہ کے مطابق ان کی جو جائز منت ہوتی وہ پوری بھی ہوتی ہے۔ تاہم ملک میں کچھ لوگ مذہب کے نام پر غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں مگر ایسے تہوار گنگا جمنی تہذیب کو بھی زندہ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details