اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی - محکمہ موسمیات بھوپال نیوز

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں ریاست مدھیہ پردیش میں تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس دوران ریاست کے زیادہ تر حصوں میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

مدھیہ پردیش میں تیز بارش کا امکان

By

Published : Aug 13, 2019, 5:09 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:25 PM IST

ضلع ساگر میں صبح سے ہی ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے جب کہ شیوپوری ضلع میں رک رک کر بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے وسطی ،مشرقی اور شمالی ڈویژن میں زیادہ تر مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے حالانکہ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی بارش ہونے یا بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت بھوپال اور آس پاس کے علاقوں میں بھی رک رک کر بارش ہورہی ہے یا مسلسل بادل چھائے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details