اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: امرتی دیوی نے صوبے کا نائب وزیراعلی بننے کا اعلان کر دیا - امرتی دیوی نے

بھارتیہ جنتا پارٹی کی وزیر اور جیوتی رادتیہ سندھیا کی حامی امرتی دیوی اپنے متنازع بیان کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں۔

Imarti Devi announced to become the Deputy Chief Minister of the province
امرتی دیوی نے صوبے کا نائب وزیر اعلی بننے کا اعلان کر دیا

By

Published : Sep 19, 2020, 7:53 PM IST

وزارت خواتین اطفال و بہبود کی ذمہ دار امرتی دیوی آئے دن نئے نئے بیانات دیتی رہتی ہیں، جس پر خاصا تنازع ہوا کرتا ہے۔ اس کا اثر اور مطلب کیا ہوگا اس کا سوچنا عوام پر چھوڑ رکھا ہے۔ پہلے آنگن واڑی میں انڈوں پر پھر کلیکٹر سے انتخابات جیتنے والی بات اور اب انہوں نے خود کو صوبے کا نائب وزیر اعلی بننے کا اعلان کر دیا ہے۔

امرتی دیوی نے صوبے کا نائب وزیر اعلی بننے کا اعلان کر دیا

ڈبرا انتخابی حلقے میں وہ اپنی انتخابی تشہیر کے دوران کہہ رہی ہیں کہ اگر انہیں اچھے ووٹوں سے کامیاب بنایا گیا تو انہیں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نائب وزیر اعلی بنا دیں گے۔

اس دوران انہوں نے ذات پات اور علاقائیت کو آگے رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ڈبرا کے رہنے والوں اور میرے ذات کے لوگ کو صوبے میں کوئی بھی ہاتھ نہیں لگا پائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details