اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: زمین مافیاؤں کے ٹھکانوں پر کارروائی - اندور: مافیاؤں کے ٹھکانوں کو انتظامیہ نے کیا زمین دوز

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مافیا اور بدمعاشوں کے خلاف سخت کارروائی کے دوران انتظامیہ نے مافیاؤں کے کئی غیر قانونی ٹھکانوں کو منہدم کردیا۔

زمین مافیاؤں کے ٹھکانوں کو انتظامیہ نے کیا زمین دوز
زمین مافیاؤں کے ٹھکانوں کو انتظامیہ نے کیا زمین دوز

By

Published : Dec 29, 2019, 10:40 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے ہر طرح کے مافیاؤں کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کردی ہے، ان کا مقصد ہے کہ مافیا اور بدمعاشوں کو ریاست سے پوری طرح سے خاتمہ کر دیا جائے۔'

اسی سلسلے میں صنعتی شہر اندور میں نامور بدمعاش اور مافیاؤں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے غیر قانونی مکانوں اور کاروباری ٹھکانوں کو انتظامیہ نے منہدم کردیا اور کئی مکانوں کو بم دھماکہ کے ذریعے منہدم کیا گیا۔'

زمین مافیاؤں کے ٹھکانوں کو انتظامیہ نے کیا زمین دوز


اس تعلق سے کمشنر نے بتایا کہ 'شہر بھر کے متعدد جرائم یافتہ افراد کی نشاندہی کی گئی اور اس کے بعد ان کے مکانوں اور ٹھکانوں کو انتطامیہ نے منہدم کردیا۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details