نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو مزاحیہ اداکار منور فاروقی کے خلاف تمام ایف آئی آرز کو مدھیہ پردیش کے اندور منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ فاروقی پر ایک شو کے دوران ہندو دیوتاؤں پر مبینہ طور پر ریمارکس کرنے اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں ان کے خلاف درج کی گئی تھیں۔ جسٹس بی آر گاوائی اور سنجے کرول کی بنچ نے دہلی میں پروڈکشن وارنٹ کے حوالے سے فاروقی کے عبوری تحفظ کو بھی تین ہفتوں کے لیے بڑھا دیا۔
عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اس نے منسوخی کی درخواست کے معیار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، اگر کوئی درخواست دائر کی جاتی ہے توے قانون کے مطابق اس پر غور کیا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے 5 فروری 2021 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے فاروقی کو عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا،ہائی کورٹ نے فاروقی کو رہائی دینے سے انکار کردیا تھا۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے تب نوٹ کیا تھا کہ ہم آہنگی کو فروغ دینا آئینی فرائض میں سے ایک ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، کامیڈی شو، جہاں مبینہ طورپر تحت ریمارکس کیے گئے تھے، یکم جنوری 2021 کو اندور کے 56 دکن علاقے میں ایک کیفے میں منعقد کیا گیا تھا۔