ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے زیر اہتمام ایک اعزازی تقریب منعقد کی گئی- اس تقریب کے دوران ایسوسی ایشن کا مقصد تھا کہ ہندوستان کی وہ سماجی چھوٹی بڑی تنظیم جو فلاح کے لیے کام کر رہی ہے انہیں ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔
دراصل سبھی سماجی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں اپنی سطح پر کام کر رہی ہے اگر یہ سبھی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر آکر کام کرتی ہے تو شہر ضلع کا ہی نہیں بلکہ پورے بھارت کو فائدہ پہنچے گا۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے ذمہ دار کے مطابق کورونا وبا کے دوران جن سماجی تنظیموں نے نمایاں کام انجام دیا ہے ان میں سے دو سے تین ہزار تنظیموں کا انتخاب کرکے انہیں ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک ساتھ کام کیا جائے گا۔