اردو

urdu

ETV Bharat / state

Holi Milan Program In Bhopal: بھوپال میں ہولی اور جمعہ پر قومی بھائی چارہ - بھوپال میں قومی یکجہتی کی مثال

بھوپال میں ہولی Holi Milan Program In Bhopal کے موقع پر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی گئی، جہاں رکن اسمبلی عارف مسعود MLA Arif Masood On Holi نے اپنے حلقے کے سبھی طبقات کے ساتھ پھولوں کی ہولی کھیلی تو وہیں جمعہ کی نماز ہونے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کے مسلم ملازمین نے ہولی کھیل رہے ہندو بھائیوں کو پانی پلانے کا کام کیا۔

Holi Milan Program In Bhopal: بھوپال میں ہولی کے موقع پر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی گئی
Holi Milan Program In Bhopal: بھوپال میں ہولی کے موقع پر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی گئی

By

Published : Mar 23, 2022, 3:47 PM IST

Updated : Mar 23, 2022, 3:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ پھولوں کی ہولی کھیلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کے چلتے ہولی سمیت دیگر تہوار پر پابندی عائد تھی، یہی وجہ ہے کہ آج سبھی مذاہب کے لوگ، جس میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی نے پھولوں سے ہولی کھیل کر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی۔

Holi Milan Program In Bhopal: بھوپال میں ہولی کے موقع پر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی گئی

Holi Milan Program In Bhopal

وہیں آج رکن اسمبلی عارف مسعود نے میونسپل کارپوریشن کے پانی کے ٹینکر چلانے والے دو ملازمین کو اعزاز سے نوازا۔ دراصل میونسپل کارپوریشن کے ان ملازمین نے ہولی کے دن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانی پہنچانے کا کام کیا۔ واضح رہے کہ ہولی جمعہ کے دن تھی اور یہ ملازمین ہولی کے دن پہلے اپنے ہندو بھائیوں کے لئے پانی کا ٹینکر لے کر ان تک پہنچے اور پھر جمعہ کی نماز ادا کی۔

Holi Milan Program In Bhopal: بھوپال میں ہولی کے موقع پر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی گئی

اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ بھوپال میں ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب Ganga–Jamuni Tehzeeb رہی ہے کہ ملک میں چاہے جیسے بھی حالات ہوں، مگر بھوپال میں قومی یکجہتی National Unity قائم رہتی ہے اور اس طرح کے پروگرام سے ہم سبھی کے درمیان بھائی چارہ بنا رہتا ہے، جس سے امن قائم رہتا ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2022, 3:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details