ایسے میں اب دوسرے شہروں سے سبزی یہاں آرہی ہیں۔ اس لئے سبزیوں کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
دراصل بھوپال کا سبزی بازار آس پاس کے گاؤں کے سہارے چلتا ہے۔ بھوپال میں ان دنوں سبزیاں اندور کے آس پاس کے گاؤں سے آ رہی ہیں۔
ایسے میں دور سے آنے میں لگنے والا وقت اور 100 سے 200 کلومیٹر کرایہ اور ڈیزل کی زیادہ قیمت کی وجہ سے 20 سے 30 روپے کی قیمت کی سبزیاں اب 80 سے 100 روپے کلو مل رہی ہیں۔