مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکولی تعلیم اندر سنگھ پرمار نے اسکولوں میں حجاب پر پابندی Hijab Ban in Schools لگانے کی بات کہی ہے۔ وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کے اس بیان کو کانگریس پارٹی نے بے حد افسوسناک قرار دیا ہے۔
حجاب پہننے کو لے کر اب مدھیہ پردیش حکومت نے کیا کہا وہیں مدھیہ پردیش میں حجاب پر پابندی Hijab Ban in Madhya Pradesh کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں نے حکومت کے اس موقف پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
حجاب پہننے کو لے کر اب مدھیہ پردیش حکومت نے کیا کہا مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکولی تعلیم اندر سنگھ پرمار نے کہاکہ 'ہم مدھیہ پردیش میں یونیفارم کی بات کر رہے ہیں، کیونکہ اسکول ڈریس اسکول کی پہچان ہے'۔
انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں حجاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن جو خواتین حجاب پہننا چاہتی ہیں وہ اپنے گھروں میں پہنیں، بازاروں میں پہنیں، دیگر مقامات پر پہنیں لیکن تعلیمی اداروں میں جہاں یونیفارم طے ہے، وہاں یونیفارم ہی پہننا پڑے گا۔