عدالت نے کہا ہے کہ 'اسقاط حمل کے عمل کے دوران مکمل احتیاط برتی جائے۔
ہائی کورٹ کی جج نندیتا دوبے نے متاثرہ کی ماں کی جانب سے دائر عرضی پر کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز اس کا حکم دیا ۔
نواڑی ضلع کی رہنے والے متاثرہ کے تعلق سے اس حکم کے قبل دو مرتبہ میڈیکل بورڈ سے لڑکی کی جانچ بھی کرائی گئی۔
جانچ رپورٹ میں اسقاط حمل نہیں کرنے کے لئے کہا گیا تھا، حالانکہ رپورٹ میں اسقاط حمل کرانے کے عمل میں کیا نتائج آئیں گے،اس تعلق سے ذکر نہیں کیا گیا ہے۔