اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم پی وقف بورڈ کی تشکیل ہائی کورٹ کا حکم

ریاست مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اسٹیٹ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر کی تشکیل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایم پی وقف بورڈ کی تشکیل ہائی کورٹ کا حکم
ایم پی وقف بورڈ کی تشکیل ہائی کورٹ کا حکم

By

Published : Aug 17, 2021, 2:11 PM IST

ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کہا کہ وقف ایکٹ کے دفعات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ایک سال سے زیادہ کام نہیں کر سکتا ہے ۔

ہائی کورٹ کے ذریعہ رادھو گڑھ کے اسلم شیر خان کی عرضی نمبر wt 18930/2020 میں جسٹس مشعل وشال دھگت کے ذریعہ مذکورہ حکم جاری کیا گیا-

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی معیاد کار دسمبر سنہ 2018 میں ختم ہونے کے بعد آج تک بورڈ کی تشکیل ایکٹ کے دفعات کے مطابق نہیں کی گئی ہے اور وقف ایکٹ کی دفعہ 99 کے پرویژن کی خلاف ورزی کر کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کر کے نظام چلایا جا رہا ہے-

ہائی کورٹ کے مطابق بورڈ ایکٹ کی دفعہ 99 کے تحت ایسے ایڈمنسٹریٹر کا نظام ایک سال سے زیادہ نہیں ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مجاہد آزادی حبیب نظر سے خصوصی ملاقات

عدالت عالیہ نے اپنے حکم کے ساتھ ایم کے اگروال سیکریٹری پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود منترالیہ ولبھ بھون, دلیپ یاد اے ایس ایڈمنسٹریٹر ایم پی وقف بورڈ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم پی وقف بورڈ کو اپنے حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کو کہا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details