اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj 2022: مدھیہ پردیش میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد - Hajj 2022

سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جس میں پہلا تربیتی کیمپ مسجد جھینگے والی میں منعقد ہوا، جس کے بعد 29 مئی کو مسجد ماں جی صاحبہ میں میں 5 جون کو مسجد ساجدہ سلطان میں میں اور 12 جون کو مسجد منشی حسین خان میں منعقد ہوگا۔ جس سے سبھی عازمین حج استفادہ کر سکتے ہیں۔Hajj training camp was organized in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
مدھیہ پردیش میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

By

Published : May 25, 2022, 9:10 PM IST

سفر حج پر جانے والے خواہشمند حج پر جانے کے لئے پہلے حج کمیٹی میں درخواست دیتے ہیں اور جب ان کا نام قرعہ اندازی میں آجاتا ہے تو انہیں پھر تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لیے بھوپال میں سفر حج 2022 ایس کے عازمین حج کے لئے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد شہر کی مختلف مساجد میں کیا جاتا ہے۔Hajj Training Camp was Organized in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

یہ حج تربیتی کیمپ شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی کی سرپرستی میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ جس میں دیگر علماء کرام بھی عازمین حج کو فریضہ حج سے متعلق اراکین اور وہاں کی باریکیوں کو سمجھاتے ہیں۔ یہ تربیتی کیمپ آج مسجد جھینگے والی میں منعقد ہوا، اس کے بعد29مئی کو مسجد ماں جی صاحبہ میں 5 جون کو مسجد ساجدہ سلطان میں میں اور 12 جون کو مسجد منشی حسین خان میں منعقد ہوگا، جس سے سبھی عازمین حج استفادہ کر سکتے ہے۔

آج تربیتی کیمپ میں حصہ لینے آئے عازمین حج عادل ارشاد اور محمد سعید نے بتایا کہ ہم لگاتار کئی سالوں سے سفر حج کے فارم جمع کر رہے تھے، لیکن ہمارا نمبر نہیں آیا۔ وہیں گزشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی سب حج منسوخ کردیے گئے تھے۔ کیونکہ اب اس سال ہمارا نمبر آیا ہے۔ اس لیے ہمیں بہت خوشی ہے ہم سفر حج پر جانے کے سارے اراکین کو باریکی سے سمجھ اور سیکھ رہے ہیں، تاکہ ہمیں وہاں کوئی بھی پریشانی نہ ہو۔'

تربیتی کیمپ میں حج ٹرینر کے ذریعے عازمین حج کو ہر طرح کی باتیں بتائی جا رہی ہیں، جس میں حج ٹریننگ ڈاکٹر اقبال خان نے کہا ہے کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ آن لائن انہیں اپنے لگیج کی انٹری کے ساتھ اپنا گھر کا پتہ صحیح طریقے سے ڈالنا ہے تاکہ ان کا سامان ان تک پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو اپنے پاس پورٹ سے ویکسین کو لنک کرلیں تاکہ انہیں ایئرپورٹ پر کوئی پریشانی نہ ہو، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت نے ہر ملک کے لیے ان کی اپنی ویکسین کا انتخاب کیا ہے، جسے عازمینِ حج دیکھ اور سمجھ لیں تاکہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سفر حج 2سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ تھا اور اب دو سال بعد جب سفر حج کا آغاز ہو رہا ہے تو عازمین حج کو ہر طرح کی مشکلات کے بارے میں بتایا اور سمجھایا جا رہا ہے، تاکہ ان سے کوئی غلطی نہ ہو اور وہ اپنا سفر حج آسانی سے مکمل کر سکیں۔


یہ بھی پڑھیں: hajj 2022: عازمین حج کو مالی مشکلات کا سامنا

ABOUT THE AUTHOR

...view details