بھوپال: کورونا گائیڈ لائن کے پیش نظر بھوپال کے عازمین حج کو اس بار رباط مکہ مدینہ میں نہیں ملے گی۔ وہیں مدینہ کی رباط کو سعودی عرب کے ہی اوقاف نے اوور ٹیک کیا ہے۔ اس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کہ اگر حج کمیٹی آف انڈیا اور سی جی آئی لکھ کر دیتی ہے تو ہم عازمین حج کو رباط کے انتظام کی اجازت دیں گے۔ اس پورے معاملے پر جب ای ٹی وی بھارت نے شاہی اوقاف بھوپال کے ذمہ دار اعظم ترمذی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ شاہی اوقاف میں مکہ مدینہ رباطوں میں ریاست کے عازمین حج کے رکوانے کا پورا انتظام کیا جا چکا ہے Hajj Pilgrims of Madhya Pradesh will not get Rabat in Medina۔
اس بار جن عازمین حج نے اپنی درخواست کر رکھی تھیں اور جن کا حج کے لیے انتخاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے فارم بھرتے وقت اس میں سعودی عرب کے ذریعے دی گئی گائیڈ لائن کے اصول نمبر 23 کو نہیں پڑھا، جس میں صاف طور سے لکھا ہے کہ ( ہر سال رباط میں رہائش کی سہولیات متعلقہ رباط حکام چند منتخب شدہ حجاج کرام کو مہیا کرتے ہیں۔ جن کی "تصریح" اور سند یافتہ متعلقہ رباط کو حج 2022 کے لیے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہے اور حجاج کرام سے سماجی فاصلہ کو ملحوظ رکھنے کی تنبیہ کی جا سکتی ہے۔ لہذا 2022 میں رہائشی پیمائش کو بڑے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ نتیجتاً حج 2022 کے دوران کسی طرح کی رباط سہولیات حجاج کرام کو مہیا نہیں کی جائے گی۔ عازمین حج 2022 میں درخواست فارم بھرنے سے پہلے اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیں) ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ حج کمیٹی اپنے ریاست کے حاجیوں کا خود انتظام کرے گی۔