دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج۔ 2020 کے بارے میں واضح اعلان نہ کئے جانے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کو جمع شدہ صد فیصد رقم واپس کرنے کی پیشکش کی ہے۔
امسال حج کے سلسلے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اور عارضی طور پر حج۔ 2020 کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
لیکن اس کے بعد گزشتہ تین ماہ میں حکومت سعودی عرب میں کوئی رابطہ نہیں کیا، اس پیش نظر حج کمیٹی نے حج کی جمع رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس تعلق سے ایک فارم جاری کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں بنے حالات اب اس سفر کو بھی الجھن میں ڈال دیا ہے۔ سفر کی تیاری کر کے بیٹھے لوگ وقت گزرنے کے ساتھ مایوسی کی طرف بڑھتے جارہے ہیں۔
قریب چھ مہینے پہلے اپنے نام کا انتخاب ہوئے، جن لوگوں نے حج کی تیاری شروع کر دی تھی انہیں امید تھی کہ ماہ جون کے آخر تک ان کے سفر کی روانگی شروع ہو گی، لیکن انتظار فی الحال گہرہ ہوتا جا رہا ہے۔