ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں صوبائی حج کمیٹی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او پروفیسر مقصود احمد خان کی آمد پر وزیر اقلیتی بہبود عارف عقیل نے استقبال کیا اور حج ہاؤس اور حاجیوں سے متعلق مطالبات کیے-
پروفیسر مقصود احمد خان نے کہا کہ 'مد ھیہ پردیش کے عازمین حج کا کوٹہ بڑھانے کی کوشش کی جائے گی اور بھوپال فکس امبارکیشن پوائنٹ بنے اس پر غور کیا جائے گا-
حج ہاؤس کے کانفرنس ہال میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینٹرل کمیٹی کے سی ای او پروفیسر مقصود احمد خان نے کہا کہ 'وزیر عارف عقیل نے ریاست کے عازمین حج کے لیے اضافی سہولیات وغیرہ کے لیے میموری نام دیا ہے ان پر مناسب فیصلہ لیا جائے گا-'