اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajis Of Madhya Pradesh مکہ معظمہ میں مدھیہ پردیش کے حاجی پریشان

مدھیہ پردیش کے عازمین کو مکہ معظمہ میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں عازمین نے ویڈیو کے ذریعہ ریاستی حج کمیٹی سے اپنی مدد مانگی ہے۔

مکعہ میں مدھیہ پردیش کے حاجی پریشان
مکعہ میں مدھیہ پردیش کے حاجی پریشان

By

Published : Jun 16, 2023, 5:00 PM IST

مکعہ میں مدھیہ پردیش کے حاجی پریشان

بھوپال: مدھیہ پردیش میں حج 2023 کی پروازوں کے لئے ریاست میں دو امبارکیشن پوائنٹ بنائے گئے۔ ایک اندور اور دوسرا بھوپال جہاں اندور امبارکیشن پوائنٹ سے 4 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا تو وہی 7 جون سے بھوپال سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اندور امبارکیشن پوائنٹ کی آخری پرواز 18 جون کو اور بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے آخری پرواز 21 جون کو روانہ ہوگی۔ ان پروازوں سے 160 عازمین ہر روز روانہ کیے جا رہے ہیں۔ وہی جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندوں نے ہندو اور بھوپال امبارکیشن پوائنٹ کا جائزہ لیا تھا تو اس میں یہ پایا گیا تھا کہ دونوں امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حضرات کو جس طرح کی سہولیات فراہم کی جانا چاہیے تھی وہ نہیں کی جا رہی ہے۔ اور وہ پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

وہی جب ریاست کی عازمین سفر حج پر مکہ پہنچے تو وہابی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے ان حاجیوں سے رابطہ کر ان کی پریشانیوں کو جاننے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی وہ حاجی حضرات جنہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بنا کر اپنی پریشانیاں ہمیں بتائیں۔ حاجیوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمیں بلڈنگ نمبر 293 ٹھہرایا گیا ہے اور ہمیں یہاں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حاجیوں نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کی ہماری بلڈنگ کے سبھی کمروں کے اے سی بند پڑے ہیں اور یہاں گرمی شدید ہے۔ساتھ میں اس بلڈنگ میں پانی کی پریشانی بھی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔

بھوپال کے حاجی شعیب خان بتاتے ہیں کہ ہم مکہ کے مقامی آفس میں شکایت کرنے کے لئے گئے تھے اور وہابی کے ذمہ دار نے کہا کہ ہم آپ کی پریشانی کو دور کر دیں گے مگر تین دن گزر چکے ہیں ابھی تک کسی نے یہاں آکر نہیں دیکھا ہے۔ایک کمرے میں آٹھ لوگوں کو ٹھرایا گیا ہے۔مردوں کے ساتھ غیر محرم کو بھی ایک ہی کمرے میں ٹھرا دیا گیا ہے۔ بھوپال کے حاجی حکمت اللہ کہتے ہیں کہ سبھی حاجیوں کو الگ الگ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں پر ہماری بات سننے والا کوئی نہیں ہے۔ ابھی تک ہمیں خادم الحجاج نظر نہیں آئے ہیں ۔یہاں جو ریسیپشن بنایا گیا ہے وہاں پر بھی کوئی ملتا نہیں ہے۔

بھوپال کی ترجمہ والی مسجد کے مولانا مفتی عابد صاحب جو کی استاد حدیث ہے انہوں نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں سبھی کمروں میں افراد کی تعداد زیادہ کردی گئی ہے۔ محرم اور غیر محرم کی کوئی تمیز نہیں ہے۔ اور اس طرح کے انتظام صحیح نہیں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Muslims عازمین حج کے لئے انتظامات کے لئے ڈی جی پی کو میمورنڈم

بھوپال کے حافظ جمیل صاحب کہتے ہیں کی ہم جب سے مکہ میں آئے ہیں ابھی تک خادم الحجاج ہمیں نظر نہیں آئے ہیں نہ ہی کوئی ان سے مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا پریشانی میں کوئی ہمارے کام نہیں آرہا ہے ایسا لگتا ہے پریشانیاں ختم ہونے کے بعد خادم حجاج ہمارا حال جانیے گے۔ حاجیوں کا کہنا ہے کہ ہم جب سے یہاں آئے ہیں ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی شکایت کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کو یہ اسی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details