بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن عابد حسین نے حاجی محمد آصف خان کو جدہ ایئرپورٹ پر امیریگشن چیکنگ کے دوران گرفتار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، کیا سعودی عرب اپنے مہمانوں کا اس طرح سے استقبال کرتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی 16 سال پرانا کیس تھا، جس میں مذکورہ حاجی کی شکل ملزم کے مشابہ تھی اور اسی غلط فہمی کے بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا، لیکن بعد میں تحقیقات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
بتادیں کہ مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد آصف خان اپنی اہلیہ سمیت 50 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ حج کرنے گئے تھے، اس دوران جدہ ایئرپورٹ پر امیگریشن چیکنگ کے دوران انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کیونکہ حاجی محمد آصف خان کی شکل و صورت ایک ملزم سے ملتی جلتی تھی جو 16 سال پرانے کیس میں مطلوب ہے۔ حاجی محمد آصف خان ریاستی حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں افسر رہ چکے ہیں۔