بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی فعال تنظیم جمعیت سد بھاؤنا منچ اور سرودھرم سد بھاؤنا منچ نے عازمین حج کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ ساتھ ہی ملک کے امن اور عالمی امن کے لیے حج میں دعا کی درخواست کی گئی۔ واضح رہے کہ سرو دھرم سد بھاؤنا منچ اور جمعیت سد بھاؤنا منچ جس میں سبھی مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔ آپسی محبت، اتحاد وبھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔ اور وقتاً فوقتاً اس کے تحت تمام مذاہب کی خوشیوں کے موقع پر ایک دوسرے کو جوڑنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
Haj Pilgrims Honored in Bhopal بھوپال میں عازمین حج کی گلپوشی کی گئی
بھوپال سے حج پر جانے والے عازمین حج کا آج تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی اڑیسہ ریل حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسی مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے آج مدھیہ پردیش کی ان دونوں تنظیموں کی جانب سے مقدس مقامات مکہ ومدینہ کی زیارت پر جانے والے عازمین حج جن کو اللہ نے اس مقدس سفر کے لیے چنا ہے ان تمام عازمین کا اعزاز و استقبال کیا گیا۔ اور حج پر جانے کی مبارک مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر عازمین حج نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کی ذات سے امید تھی کہ اللہ ہمیں اپنے گھر ضرور بلائے گا کیونکہ اب وہ موقع آ چکا ہے جب ہم اللہ کے گھر جانے والے ہیں تو ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے اور اللہ سے ہم دعا کرتے ہیں کہ سبھی مسلمانوں کو حج بیت اللہ کا سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عازمین نے مزید کہا کہ ہم حج پر جا کر ملک کے لیے امن و امان اور ترقی وبھائی چارے کے لیے دعا کریں گے۔
وہیں آج بھوپال کی ان دونوں فعال تنظیموں کے ذمہ داران نے جہاں عازمین حج کا استقبال کیا اور ان سے دعاؤں کی درخواست کی۔ وہیں اڑیسہ ریل حادثے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ آج کے وقت میں جس طرح سے ٹرینوں کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے اس سے ریل حادثے پیش آ رہے ہیں۔ اس لیے ٹرینوں کی رفتار کم کی جائے اور جس طرح کا حادثہ اڑیسہ میں ہوا ہے اس کے جو لوگ ذمہ دار ہیں اور لاپرواہی کی گئی ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ تاکہ اس طرح کے حادثے ملک میں دوبارہ پیش نہ آئیں۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ اور دارالحکومت بھوپال میں عازمین حج کے اعزاز میں استقبالیہ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج یعنی 7 جون کو شہر قاضی کی قیادت میں بھوپال سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔