بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور امبارکیشن پوائنٹ پر ریاست کے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں اگلے مرحلے میں بھوپال کے حاجیوں کی واپسی منگل کی صبح سے شروع ہوگئی ہے۔ صبح سویرے بھوپال پہنچنے والی یہ پرواز تقریباً 161 حاجیوں کو اپنے ساتھ لے کر آئی۔ بھوپال کے حاجیوں کی واپسی کا عمل 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران 2300 سے زائد حاجی حج سے واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست کے حاجیوں کی روانگی کا دوران بھی بھوپال کے حاجیوں کی پروازیں دیر رات گئے تھی۔ اور صبح سویرے روانہ ہوئیں تھے جس کی وجہ سے حاجیوں کو آدھی رات کو حج ہاؤس سے روانہ کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی واپسی کا عمل بھی رات گئے شروع ہو گیا ہےاور صبح سویرے مکمل ہو جائے گا۔ بھوپال ایمبرکیشن پوائنٹ پر حاجیوں کی واپسی آج منگل کی صبح تقریباً 4:35 بجے ہوگئی۔
ریاستی حج کمیٹی کے صدر رفعت واثی نے بتایا کہ اس سال ریاست کے 8 ہزار سے زائد حاجی حج پر سعودی عرب پہنچ چکے تھے۔ انہیں بھوپال، اندور، ممبئی اور ناگپور ایمارکیشن پوائنٹس سے روانہ کیا گیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھوپال ایمبارکیشن پوائنٹ سے تقریباً 2300 حاجی روانہ ہوئے تھے، جبکہ 2000 سے زیادہ حاجیوں نے اندور ہوائی اڈے سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اندور ہوائی اڈے پر حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے، یکم اگست تک مسلسل واپسی کی پروازیں جاری رہے گی۔