اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 مدھیہ پردیش میں ویٹنگ لسٹ سے مزید 157 درخواست گزاروں کا انتخاب - ریاستی حج کمیٹی

مدھیہ پردیش میں حج 2023 کی ویٹنگ لسٹ میں مزید کمی واقع ہوئی ہے، حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 157 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا ہے جس کے بعد ریاست کا کوٹہ 6730 تک پہنچ گیا۔ ریاستی حج کمیٹی میں سفر حج 2023 کے لیے تیاریاں لگ بھگ مکمل ہوگئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 29, 2023, 6:43 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں ویٹنگ لسٹ سے مزید 157 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے ان لوگوں کو حج پر بھیجے جانے کی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے بعد ریاست کا حج کوٹہ 6 ہزار 730 تک پہنچ گیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے ہفتہ کو ملک کی مختلف ریاستوں کی ویٹنگ لسٹ کو کلیئر کر دیا ہے۔ اس کے مطابق ریاست کے 157 حج درخواست دہندگان کو حج پر جانے کا موقع ملے گا۔ اس سے قبل ویٹنگ لسٹ میں شامل 681 افراد کو منظوری دی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس بار ریاست کو اب تک سب سے زیادہ 5892 سیٹیں ملی ہیں۔ ویٹنگ لسٹ سے 838 افراد کے نام شامل ہونے کے بعد اب یہ تعداد 6 ہزار 730 تک پہنچ گئی ہے۔

رقم 31 تاریخ تک جمع کرائی جائے گی

حج کمیٹی آف انڈیا نے ویٹنگ لسٹ سے کلیئر ہونے والے درخواست دہندگان سے کہا ہے کہ وہ 31 مئی تک حج کے اخراجات جمع کرائیں۔ سنٹرل حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع رقم کے ثبوت کے علاوہ اصلی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرانا ہوں گے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ حج کوآرڈینیٹر کے طور پر سعودی عرب پہنچنے والے سید شاکر علی جعفری کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے آنے والے حج افسران کو مکہ اور مدینہ میں اپنی ڈیوٹی تک محدود کر دیا گیا ہے۔ جعفری کا کہنا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں سے پروازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔

وہیں مدھیہ پردیش کے حاجیوں کی آمد 4 جون سے شروع ہوگی۔ جعفری نے بتایا کہ وہ ریاست کے حاجیوں کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور صحت کی خدمات کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ مکہ میں شاہی رباط بھی گئے ہیں۔ ریاست کے حاجیوں کی پہلی پرواز 4 جون کو اندور سے روانہ ہوگی۔ اس کے بعد 7 جون سے حاجیوں کا قافلہ بھوپال سے پرواز کرنا شروع کر دے گا۔ ریاست کے ان دو سفری مقامات کے علاوہ ریاست کے حاجی ممبئی اور ناگپور سے بھی روانہ ہوں گے۔ تقریباً 42 دن کا سفر مکمل کرنے کے بعد حاجی مدینہ سے واپسی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Haj 2023 مدھیہ پردیش میں ویٹنگ لسٹ سے عازمین کا سفر حج کیلئے انتخاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details