پولیس اور فائر بریگیڈ کے مطابق گوالیار تجارتی ملہ میں دیر رات دو بجے آٹو موبائل کمپنی مہندرا کے شوروم میں اچانک آگ لگ گئی۔ شوروم پر تعینات گارڈ نے فوری طورپر فائربریگیڈ اور مالک کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔
گوالیار: تجارتی میلے میں آتشزدگی، چھ گاڑیاں خاکستر
مدھیہ پردیش کے گوالیار کے تاریخی تجارتی میلہ میں آج صبح سویرے ایک کار کے شوروم میں آگ لگ گئی۔ اس سے شوروم میں رکھی 6 گاڑیاں جل گئیں۔
گوالیار: تجارتی میلے میں آتشزدگی، چھ گاڑیاں خاکستر
فائر بریگیڈ نے تقریبا ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد تین گاڑی پانی سے آگ پر قابو پایا۔ شوروم کے اندر تقریباً پچاس سے زیادہ گاڑیاں رکھی ہوئی تھیں۔ ساتھ ہی آس پاس فور وہیلر اور ٹو وہیلر کے بھی کئی شوروم ہیں۔
شوروم کے مالک مکیش شرما نے بتایا کہ آگ سے شوروم کے اندر رکھی چھ گاڑیاں جل گئیں۔ ان میں 70لاکھ قیمت کی اسکورپیو اور 30 لاکھ روپے قیمت کی بولیرو گاڑیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 1:47 AM IST