آزاد ہند فوج کے کئی بہادروں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دیں۔ ریاست کے جن فوجی اہلکاروں نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی آج ہم انہیں فوجیوں کی بندوق کی کہانی سناتے ہیں۔
48 بندوقیں یادگار کے طور پر آج بھی ضلع سنگرہالیہ (میوزیم) میں موجود ہیں۔ یہ بندوقیں آزاد ہند فوج میں رہے کربا کے فوجیوں اور زمینداروں کی یاد ہمیں دلاتی ہے۔
جنگ آزادی میں استعمال کی گئی بندوقیں ضلع سنگرہالیہ میں 19 ویں صدی کی کئی نایاب بندوقیں موجود ہیں۔کہا جاتا ہے کہ 18 ویں اور 19 ویں صدی میں دو نلی والی بندوق کا رواج تھا۔ اسی لیے ان فوجیوں کے ساتھ ہی لوگ اپنی شان و شوکت کے لیے اپنے پاس رکھا کرتے تھے۔
ضلع سنگرہالیہ میں رکھی بندوقیں پہلے بیلاس پور میں رکھی تھیں۔ بعد میں انہیں کربا ضلع سنگرہالیہ میں لایا گیا۔
ان بندوقوں کو الگ الگ وقت میں الگ الگ جگہوں سے ضبط کیا گیا تھا۔ سب سے پہلے بندوقیں سنہ 1962 میں ضبط ہوئی تھی اور آخری بار سنہ 1997 میں چھری علاقے میں بندوقیں ملی تھی۔ جنہیں ضلع انتظامیہ نے سنگرہالیہ میں رکھا ہے۔