بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں چند روز قبل پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج منظر عام پر آ چکے ہیں۔ لیکن جب والدین اور طلباء کے ہاتھوں میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے مارک شیٹ ہاتھ میں ان کے ہوش اڑ گئے۔ زیادہ تر طلبا کو کی ایک سبجیکٹ میں زیرو (صفر) نمبر دیے گئے ہیں۔ اس پر طلبا کی والدین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ حکومت اور محکمۂ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے نتائج دیے گئے ہیں اس سے بچوں کا دماغی توازن بگڑ رہا ہے۔ اس لیے ہمارا یہ کہنا ہے محکمۂ تعلیم سے اگر اس طرح کے نتائج بچوں کے سامنے آئیں گے تو آنے والا ان کا مستقبل خراب ہوگا۔
انہوں نے کہا بچوں کو جو زیرو نمبر دیے گئے وہ کس بیس پر دیے گئے ہے۔ جن سبجیکٹ میں کم نمبر دیے گئے ہیں اس میں طلباء کو ہم نے کوچنگ بھی بھیجا ہے اس کے باوجود انہیں چار نمبر دیے گئے۔ ایک طلبہ کی والدہ نے کہا ان کی ان کی بیٹی ماحولیات میں بہت نمایاں کارگردگی کرتی چلی آ رہی ہے اور اسے ماحولیات میں کئی انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔ لیکن جب اس کا رزلٹ آیا تو اسے ماحولیات میں زیرو نمبر دیے گئے۔ اس پر ہمیں یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔