شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں آج گرام روزگار سیوک (جی آر ایس) کے ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر پر امن احتجاج کیا اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ Gram Rozgar Sewak Protest in Bandipora
گرام روزگار سیوک کے ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت گرام روزگار سیوک کو بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اور پردھان کے ساتھ تقرری کرتی ہے لیکن (جی آر ایس) گرام روزگار سیوک کو کافی کم تنخواہ دیا جاتا ہے، کئی بار تنخواہ میں اضافے کو لیکر ملازمین نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ ملازمین کے مطابق ان کے جائز مطالبات جب تک پورے نہیں ہوتے ان کا ہڑتال جاری رہے گا۔