اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گنا میں دلت معاملے میں سخت کارروائی کی جائے' - کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی

مایاوتی نے مدھیہ پردیش کے گنا میں ایک دلت خاندان پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Government should take stern action against Dalit oppression in Guna: Mayawati
حکومت گونا میں دلت جبر پر سخت کارروائی کرے: مایاوتی

By

Published : Jul 16, 2020, 5:41 PM IST

Updated : Jul 16, 2020, 6:07 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے مدھیہ پردیش کے گونا میں ایک دلت خاندان پر جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کوخاطییوں کے خلاف سخت کارراوئی کرنی چاہئے۔

مایا وتی نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دلتوں پر جبرکے معاملہ میں دونوں سیاسی پارٹیوں کی حالت ایک جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی گونا پولیس اور انتظامیہ کے ذریعہ تجاوزات کے نام پردلت کنبہ کےقرض لے کر تیار کی گئی فصل کو جے سی بی مشین سے تباہ کردیا اور اس جوڑے کو خودکشی کی کوشش کرنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی بے رحمانہ اور انتہائی شرمناک ہے۔ فطری طور پر اس واقعہ کی ملک گیر مذمت ہونی چاہئے۔

مایاوتی نے کہا کہ اس معاملہ میں حکومت کو سخت کارراوئی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک طرف بی جے پی اور ان کی حکومت دلتوں کوآباد کرنے کا ڈھنڈورہ پیٹتی ہے جبکہ دوسری جانب ان کو اجاڑنے کے واقعات اسی طرح سے عام ہیں جیسے پہلے کانگریس پارٹی کے دوراقتدار میں ہو اکرتے تھے،تو پھر دونوں حکومتوں میں کیا فرق ہے؟ خاص طور پر دلتوں کو اس تعلق سے ضرور سوچنا چاہئے۔

Last Updated : Jul 16, 2020, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details