اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: گھریلو تشدد کے معاملے میں اسپیشل ڈی جی معطل - ڈجی پرشوتم شرما

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اسپیشل ڈی جی پرشوتم شرما کے خلاف ریاستی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے معطل کر دیا ہے، ان کی اہلیہ نے اسٹیٹ ویمن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے، گھریلو تشدد معاملہ میں انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو سکتی ہے۔

گھریلو تشدد معاملہ
گھریلو تشدد معاملہ

By

Published : Sep 28, 2020, 1:19 PM IST

اتوار کی دیر رات ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص اپنی اہلیہ کو بے رحمی سے پیٹ رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ویڈیو میں نظر والا شخص ریاستی پولیس کا ایک سینئر آئی پی ایس آفیسر (اسپیشل ڈی جی پرشوتم شرما) ہے اور اس وائرل ویڈیو میں وہ افسر اپنی ہی بیوی کو بڑی بے رحمی سے پیٹ رہا ہے۔

گھریلو تشدد معاملہ

اس ویڈیو میں دو ملازم بھی موجود ہیں جو خاتون کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو متاثرہ کے بیٹے نے ریاستی داخلہ چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو بھی بھیجی ہے، انہوں نے اپنے والد پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ فی الحال پولیس اور اعلی عہدیدار اس ویڈیو یا کوئی شکایتی تحریر موصول کرنے سے انکار کر رہے ہیں، اس ویڈیو کے مطابق جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ، اس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر 2:49 بجے پیش آیا کیونکہ ویڈیو میں موجود تاریخ اور وقت بھی واضح ہے۔

گھریلو تشدد معاملہ

بتایا جارہا ہے کہ یہ افسر کسی دوسری خاتون کے گھر پر تھا اور بیوی کو اس کے بارے میں اطلاع ملی، جس کے بعد بیوی اس خاتون کے گھر پہنچی اور شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس بارے میں کافی تنازعہ کھڑا ہوگیا اور یہ تنازعہ عورت کے گھر سے شروع ہو کر ان کے اپنے گھر تک جا پہنچا۔

واقعہ کے دوران افسر نے اپنی اہلیہ کو چاقو سے مارنے کا بھی ذکر کیا ہے، جس پر اس کی اہلیہ اپنے دفاع میں خود کو مارنا بتا رہی ہے، حتی کہ بیوی یہ بھی کہہ رہی ہے کہ میرے پاس پیپر اسپرے نہیں تھا ورنہ وہ اس کو خود پر ڈال لیتی، کیوںکہ خود کا دفاع بھی ضروری ہے۔

اس ویڈیو میں افسر بار بار اپنی اہلیہ سے کہہ رہا ہے کہ تم کو میرے کمرے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے، تم میرے کمرے میں کیوں آئی ہو، تم اپنے کمرے میں رہو۔ کمرے میں آنے سے منع کرنے کے باوجود بھی بیوی دوبارہ شوہر کے کمرے میں داخل ہوئی اور کہتی ہے کہ تم جو کرنا چاہتے ہیں وہ کر ڈالو، کیا کرو گے مار ڈالوگے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details