اردو

urdu

ETV Bharat / state

موبائل چوری کے الزام میں دو گرفتار - اندور میں چوری کے متعدد موبائل برآمد

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ٹرین میں مسلسل چوری کے بڑھتے واقعات سے جہاں عوام پریشان ہے وہیں پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے دو چور کو گرفتار کرکے متعدد موبائل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

موبائل چوری کے الزام میں دو افراد گرفتار

By

Published : Aug 4, 2019, 5:01 PM IST

اندور میں جی آر پی پولیس نے جیب تراش سے بڑی تعداد میں موبائل ضبط کیا ہے، جس کی قیمت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے۔

موبائل چوری کے الزام میں دو افراد گرفتار

چلتی ٹرین سے چوری روکنے کے لیے اعلٰی افسران کی ہدایت کے بعد جی آر پی پولیس نے دو ایسے چور کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے لاکھوں روپے کے موبائل برآمد ہوئے ہیں ۔

جی آر پی پولیس نے ٹرین میں چوری روکنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہےاس ٹیم نے سی سی ٹی وی سے دو جیب تراش کو گرفتارکیا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کی وہ کئی مہینوں سے چلتی ٹرین میں جیب تراشی کے کام کو انجام دے رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران نے بتایا کی یہ جیب تراش سوئے ہوئے مسافروں کا موبائل اور بیگ چوری کرلیتے تھے۔

موبائل کو مارکیٹ میں آئی ایم ای آئی ٹریس نہ ہوجائے اس وجہ سے موبائل کو فروخت بھی نہیں کرتے اپنے استعمال کے لئے ہی رکھ لیتے تھے۔

جی آر پی پولیس نے ان کے پاس سے 23 موبائل اور 2 ٹیب برآمد کیے ہیں جن کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار بتائی جاتی ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت راہل (22 برس) اورشیوم(24 برس) کے طور پر بتائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details