اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری نوکریوں میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی: شیوراج سنگھ

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔

'سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص ہوں گی'
'سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص ہوں گی'

By

Published : Aug 19, 2020, 9:11 AM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے شہریوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے تحفظ کے سلسلے میں قانونی تبدیلیاں جلد متعارف کرائی جائیں گی۔

یہ اعلان تین دن قبل کیا گیا تھا تاہم آج شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں سرکاری نوکریوں کے لئے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

'سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص ہوں گی'

اس سلسلے میں بھوپال میں یومِ آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ان کی حکومت ایک ہی شہریت کا ڈاٹا بیس تیار کر رہی ہے تاکہ ریاست کے لوگوں کو ہر اسکیم کے لئے الگ سے اندراج نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے تقریب میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں مقامی نوجوانوں کو ریاست میں سرکاری ملازمتوں میں ترجیح ملے گی جس کے بعد انہوں نے آج اعلان کیا کہ تمام سرکاری ملازمتیں ریاست کے شہریوں کے لیے مختص ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سبھاش چندر بوس کی برسی پر خصوصی بات چیت

شیو راج سنگھ چوہان نے ہفتے کے روز کہا کہ 'مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ترجیح دی جائے گی۔'

ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے وقت میں اپنی ریاست کے نوجوانوں کی فکر کریں جب ملازمت کے مواقع کم ہوں۔'

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 'ہم ایسا طریقۂ کار تیار کریں گے کہ بارہویں جماعت کی مارک شیٹ کی بنیاد پر مقامی نوجوانوں کا روزگار یقینی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details