وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اصلاحات کو نافذ کرنے میں مدھیہ پردیش کی مستعدی دیکھ کر اچھا لگا۔
مودی نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ٹویٹ کے تناظر میں یہ تبصرہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے شیو راج سنگھ چوہان کے ٹویٹ کو ری-ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’اصلاحات کو نافذ کرنے میں مدھیہ پردیش کی مستعدی دیکھ کر اچھا لگا۔ اس سے جہاں عوام کو بہت مدد ملے گی وہیں ریاست کی تیزی سے ترقی ہوگی۔
قبل ازیں شیوراج چوہان نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا،’ وزیراعظم نریندر مودی وژنری لیڈر ہیں، ان میں عوام کی خدمت کرنے کی للک ہے اور وہ ملک کی تعمیر نو کے لیے کامیاب عوامی مفاد کا فیصلہ کرتے ہیں۔