اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی کے لیے وقف

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کی ایک خاتون کو شادی کرنے سے زیادہ پولیس کی نوکری کرنا پسند ہے۔ یہاں پڑھیے ان کی کہانی۔

By

Published : May 7, 2020, 8:25 PM IST

خاتون پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی کے لیے وقف
خاتون پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی کے لیے وقف

جبل پور میں واقع سنجیونی نگر تھانے میں ملازمت کر رہی ایک خاتون پولیس کانٹیبل کو اپنی شادی سے زیادہ پولیس کی ڈیوٹی پسند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے فرض کے لیے شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی۔ خاص بات یہ ہے کہ میناکشی نام کی اس خاتون کے قدم کو اس کے ہونے والے شوہر اور خاندان کے لوگوں نے سراہا ہے۔

اب میناکشی کے جلوے محکمہ سمیت پورے شہر میں ہیں، پولیس افسران بھی اس کے اس جزبے کو سلام کر رہے ہیں۔

ستنا کے میہر کی رہنے والی مناکشی شکلا، سنجیونی نگر تھانے میں خاتون کانسٹیبل کے عہدے پر فائز ہیں۔ میناکشی کو اپنی شادی سے زیادہ ڈیوٹی اور فرض اہم لگا، جس کے بعد انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر سے بعد میں شادی کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ 'جب تک کورونا وائرس ریاست سے ختم نہیں ہو جاتا اور لاک ڈاؤن نہیں ہٹتا تب تک وہ شادی نہیں کریں گی۔'

میناکشی شکلا نے جب اپنے ہونے والے شوہر کے سامنے اپنی بات رکھی تو وہ بھی خوشی-خوشی تیار ہو گئے اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ جب لاک ڈاؤن ختم ہوگا اس کے بعد ہی شادی کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details