اپنے الزام کے ثبوت میں تنظیموں نے حق معلومات قانون کے ذریعے سے حاصل دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ مرکزی حکومت نے آئی سی ایم آر کی اس سروے رپورٹ کو سردخانے میں ڈال دیا ہے جس میں بتایا گیا کہ گیس المیہ کے بعد دارالحکومت بھوپال میں گیس متاثرین کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں میں مختلف قسم کی بیماریاں ہیں، جبکہ غیر متاثرہ خواتین کے یہاں پیدا ہونے والے 1.3 فیصد بچوں میں مختلف معذوری پائی گئی-
بھوپال: گیس متاثرین کا مرکزی اور صوبائی حکومت پر الزام - موجودہ مالک کے ساتھ ساز باز کا الزام
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گیس حادثے کے متاثرین کے حقوق کے لیے طویل وقت سے کوشش کر رہی چار تنظیموں نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر یونین کار بائیڈ پلانٹ کے موجودہ مالک کے ساتھ ساز باز کا الزام لگایا ہے-
بھوپال: گیس متاثرین کا مرکزی اور صوبائی حکومت پر الزام
بھوپال گیس متاثرین کے حقوق کے لیے لڑنے والی چار تنظیموں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو آئی سی ایم آر کی سروے رپورٹ پر توجہ دینا چاہیے اور اقدامات کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سروے رپورٹ میں گڑبڑی ہے تو انہیں عوام سے کیوں چھپایا گیا اور ایک نئی ٹیم کیوں تشکیل نہیں دی گئی اور گیس متاثرین کے علاج کے لیے معقول قدم کیوں نہیں اٹھائے گئے۔