اردو

urdu

بھوپال: گیس تنظیم چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

By

Published : Nov 30, 2020, 5:19 PM IST

بھوپال کی گیس تنظیم چنگاری ٹرسٹ کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور ٹرسٹ نے اپنے سال بھر کے کام کو پیش کیا۔ ساتھ ہی کورونا کے بیچ کس طرح سے کام کیا گیا اور 3 دسمبر کو برسی کے موقع پر کس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، اس کے بارے میں بھی بتایا۔

gas organization chingari trust press conference in bhopal madhya pradesh
گیس تنظیم چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

ریاست مدھیہ پردیش کی گیس متاثرین تنظیم چنگاری ٹرسٹ جو کی گذشتہ 14 برسوں سے یونین کاربائیڈ ڈاؤ کیمیکل کے زہر سے متاثر لوگوں کی دوسری اور تیسری تیری نسل میں پیدا ہونے والے معذور بچوں کے لیے کام کر رہی ہے۔

گیس تنظیم چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

چنگاری ٹرسٹ گذشتہ 14 برسوں سے دوسری اور تیسری نسل کے 320 معذور بچوں کو الگ الگ طرح سے تھراپی دے کر انہیں اچھا کرنے کی کوشش میں لگی ہے اور کافی حد تک کامیابی بھی مل رہی ہے۔

گیس تنظیم چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

آج چنگاری ٹرسٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا کے قہر کے بیچ جب ان معذور بچوں کے علاج میں پریشانی پیدا ہوئی تو چنگاری ٹرسٹ کے ذریعے 5 ٹیموں کے ذریعے گذشتہ 6 مہینے سے 320 معذور بچوں کے گھروں پر جاکر کل 2305 وزٹ کے ذریعے ان معذور بچوں کو تھراپی دی جارہی ہے، تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ایسا گاؤں جہاں رہتے ہیں تیر اندازی کے استاد

وہیں، چنگاری ٹرسٹ نے کورونا کے وقت دو سو گھروں کو تین مہینے تک مسلسل راشن کے ساتھ 873 فوڈ پیکٹ بھی دیے۔

گیس تنظیم چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

وہیں، تین دسمبر کو ہونے والی گیس حادثے کی 36 ویں برسی کے موقع پر اس بار چنگاری ٹرسٹ کی جانب سے کوئی بھی جلسہ یا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

آج کی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعے جاری کی گئی کورونا گائیڈلائن کے تحت ہی اس بار گیس متاثر تنظیمیں گیس حادثے کی برسی کو منائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details