بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کی ادبی تنظیمیں دبستان ادب اور مسلم و کاس پریشد کے زیر اہتمام مرحوم خالد عابدی کی یاد میں مختلف ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پہلی بار اردو پرچم کی پرچم کشائی کی گئی اور اردو ترانہ گایا گیا۔ اردو پرچم کا رنگ سفید رکھا گیا جو عدم تشدد اور ادب کی علامت ہے۔ پرچم پر نیلے رنگ میں الف لکھا گیا ہے۔
بھوپال کی اقبال لائبریری کے ہال میں منعقدہ اس تقریب اعزاز میں معروف ادیب اور صحافی ڈاکٹر رضیہ حامد کا شال، گل پوشی اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کی ادبی خدمت كو سراہایا گیا۔ اس سلسلے میں موصوفہ نے خالد عابدی کی خدمت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں نہ صرف اہل علم بلکہ کتابوں کے عاشق صادق اور مشرقی تہذیب کے دلدار کی حیثیت سے یاد کیا۔