اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے نماڑ میں چار مسلم نوجوان کی نرمدا ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گجرات کے پالم پور سے چالیس دنوں کے لئے جماعت میں نکلے جماعتی دھار کے مرزاپور پہنچے تھے۔ یہاں سے آج صبح کچھ جماعتی نوجوان نہانے کے لئے بڑوانی ضلع کے لوہار گھاٹ نرمدا ندی پہنچے جہاں نہاتے وقت ایک ساتھی پانی میں ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دیگر تین ساتھی بھی ندی میں غرقاب ہو گئے۔
مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ غوطہ خورو نے چاروں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ لاشوں کو کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھج دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی اعلی عہدیدار جائے وقوع پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ مرنے والوں میں ایک نوجوان دھار کا ہے تو وہی تین لوگوں کا تعلق گجرات سے۔ مرنے والوں کی عمر 18 سے 22 سال بتائی جا رہی ہے۔ مرزا پور کا نوجوان کی شناخت ظہیر کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع دھار کا رہنے والا ہے۔ جب کہ دیگر نوجوانوں کی شناخت محمد ولد کفایت اللہ امر پورہ پٹن گجرات، جنید ولد حذیفہ ٹوکریا پالن پور گجرات، اسرار ولد اسحاق ٹوکریہ پالن پور گجرات کے طور پر ہوئی ہے۔