اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dhar Road Accident دھار سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت - مدھیہ پردیش میں سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے علی گاؤں کے نزدیک بے قابو موٹر سائیکل سڑک کے کنارے ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ Road Accident Madhya Pradesh

دھار سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت
دھار سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت

By

Published : Nov 14, 2022, 1:35 PM IST

دھار: ریاست مدھیہ پردیش میں ضلع دھار کے کوکشی تھانہ علاقے میں آج صبح سویرے ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار سے دوپیہ گاڑی ٹکرانے سے تین نابالغوں سمیت چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کوکشی تھانہ کے مطابق علی گاؤں کے نزدیک بے قابو موٹر سائیکل سڑک کے کنارے ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ Four people died in Dhar Road Accident

مہلوکین کی شناخت پروین (16)، مکیش (21)، ستیش (15) اور پنکج (14) کے طور پر کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں سے تین نثار پور ترقیاتی بلاک کے نثار پور کے اور ایک اومری کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ مہلوکین میں سے چاروں افراد قبائلی برادری سے متعلق ہیں جو ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details