اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں چار ہاکی کھلاڑی ہلاک - ریئسل پور گاؤں

مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں چار قومی سطح کے ہاکی کھلاڑی ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہوشنگ آباد کار حادثہ: چار نیشنل لیول ہاکی کھیلاڑیوں کی موت

By

Published : Oct 14, 2019, 12:23 PM IST

Updated : Oct 14, 2019, 4:45 PM IST

مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ سڑک حادثے میں چار قومی سطح کے کھلاڑی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کھلاڑی اٹارسی سے ہوشنگ آباد کی طرف جارہے تھے اور انہیں دھیان چند ٹرافی میں شرکت کرنا تھا، جیسے ہی ان کی گاڑی رئیسل پور گاؤں کے قریب پہنچی اور قومی شاہراہ 69 پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اٹارسی تھانہ علاقہ کے رئیسل پور گاؤں کے قریب انتہائی تیز رفتاری سے جا رہی کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ جس سے اس میں سوار چار کھلاڑی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہوشنگ آباد کار حادثہ: چار نیشنل لیول ہاکی کھیلاڑیوں کی موت

ذرائع نے بتایا کہ یہ چاروں کھلاڑی یہاں ہاکی کے ٹورنامنٹ میں میچ کھیلنے آ رہے تھے۔ ان میں سے ایک کھلاڑی کی سالگرہ تھی اور بتایا گیا ہے کہ وہ سب کے سب اپنے ساتھی کی سالگرہ منانے کے لئے کل رات اٹارسي گئے تھے۔ وہاں سے واپس لوٹتے وقت یہ حادثہ ہو گیا۔

یہ حادثہ اٹارسي سے تقریبا پانچ اور ہوشنگ آباد سے چودہ کلومیٹر دور ہوا ہے۔ ہلاک شدہ افراد کے نام شاہ نواز حسین، اندور،آدرش ،ہردووا اٹارسی،آشیش لال،جبل پور اور انیکیت ورون، گوالیار بتائے جارہے ہیں۔

Last Updated : Oct 14, 2019, 4:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details