اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکندر گروہ کے چار بدمعاش گرفتار - پولیس نے چار بندوق اور زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں

ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سکندر گروہ کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا۔

سکندر گروہ کے چار بدمعاش گرفتار
سکندر گروہ کے چار بدمعاش گرفتار

By

Published : Dec 9, 2019, 6:41 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے لسوڑیاں تھانہ علاقے میں سکندر گروہ کے چار بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جو بائی پاس علاقے میں ڈاکا ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ان کے پاس سے پولیس نے چار بندوق اور زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔

سکندر گروہ کے چار بدمعاش گرفتارویڈیو

اندور کے پولیس افسر سورج بھان ورما، نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ہمیں مخبر کے ذریعے یہ خبر ملی تھی کہ کچھ لوگ بائی پاس پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو ہتھیار سے لیس ہیں۔
جس کے بعد پولیس نے موقع سے چھاپہ ماری کر کے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے یہ چاروں ملزمین سکندر نامی شخص کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کی پوچھ تاچھ میں پتا چلا کہ گرفتار ملزمین کے پاس سے برآمد بندوق فارسٹ آفیسر کے گھر سے 2017 میں چوری کی گئی تھی، جس کا معاملہ دیواس ضلع کے باگلی میں درج ہے۔

گرفتارکئے گئے ملزمین میں سکندر، وسیم , محمد ذاکر، رام بھروسے, شامل ہیں جن کے خلاف پولیس معاملہ درج کرکے مزید تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details