اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال کے ہسپتال میں آتشزدگی، چار بچوں کی موت

ہسپتال انتظامیہ بچوں کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان بچوں میں سے تقریباً نصف درجن کو بہتر علاج کے لیے شہر کے ایک اور سرکاری ہسپتال بھیجے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بھوپال کے ہسپتال میں آتشزدگی، چار بچوں کی موت
بھوپال کے ہسپتال میں آتشزدگی، چار بچوں کی موت

By

Published : Nov 9, 2021, 10:57 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کے سرکاری حمیدیہ ہسپتال کے کیمپس میں واقع کملا نہرو ہسپتال کی تیسری منزل پر واقع چائلڈ وارڈ (اسپیشل نیوبورن کیئر یونٹ) میں آگ لگنے سے چار بچوں کی دردناک موت ہوگئی اور باقی تقریباً 36 بچوں کو ہنگامی حالت میں دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

بھوپال کے ہسپتال میں آتشزدگی، چار بچوں کی موت

ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ رات نو بجے کے قریب ہسپتال کی تیسری منزل پر واقع انفینٹ وارڈ کے وینٹی لیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور تیزی سے وارڈ کے کچھ حصوں میں پھیل گئی۔ جس سے وارڈ کا سامان جل گیا اور اس میں دھواں پھیل گیا۔

دریں اثناء ڈاکٹروں اور نرسوں وغیرہ کی مدد سے بچوں کو دوسری جگہ پر محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی تاہم چار بچوں کو بچایا نہ جاسکا۔ باقی 36 بچوں کا علاج جاری ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ کے فوراً بعد کیمپس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ 'آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور تمام بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ لیکن جلد ہی خبر آئی کہ تین بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ بعد ازاں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Ahmednagar Fire: احمد نگر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

ادھر ہسپتال انتظامیہ بچوں کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان بچوں میں سے تقریباً نصف درجن کو بہتر علاج کے لیے شہر کے ایک اور سرکاری ہسپتال بھیجے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر ایڈیشنل چیف سکریٹری کی سطح کے ایک افسر کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔ انہوں نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details