اردو

urdu

ETV Bharat / state

جبل پور: دادی نے اپنے چار ماہ کے پوتے کو فروخت کردیا - دادی

جبل پور میں چند پیسوں کی خاطر ایک دادی نے اپنے چار ماہ کے پوتے کو فروخت کردیا۔

image
image

By

Published : Oct 9, 2020, 2:20 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں گزشتہ 19 ستمبر کو ایک چار ماہ کے بچے کو گھر میں سے سوتے وقت اغوا کرلیا گیا تھا اور اس معاملے میں پولیس تیزی سے تفتیش کررہی تھی۔

پولیس نے اس معاملے کا خلاصہ کیا تو سبھی کے ہوش اڑ گئے کیونکہ چار ماہ کے ریہانش کو خود اس کی چچیری دادی نے اغوا کیا تھا اور اسے محض 10 ہزار روپئے میں فروخت کردیا تھا۔

پولیس نے اس معاملے کا خلاصہ کیا

پولیس نے ملزمہ رام پیاری سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا اور پوچھ تاچھ میں ان لوگوں نے اپنا گناہ قبول کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمہ نے جبل پور کے ایک شخص سنجئے پانڈے کو فروخت کیا تھا۔

اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ سنجئے پانڈے اور ان کی بیوی شاردا پانڈے کا ریہانش کو خریدنے سے انکار کرتے رہے لیکن جب ان کا سامنا رام پیاری سے کرایا گیا تو اس جوڑے نے اپنا گناہ قبول کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details