اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 279 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
اندور کے سابق میئر کورونا سے متاثر
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 279 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ وہیں اندور کے سابق میئر اور موجودہ کورونا کرائسس کمیٹی کے کارکن کرشن مداری موگے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، وہ صوبائی سرکار کی جانب سے اندور شہر کو کورونا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسلسل کوشش کر رہے تھے۔
کورونا بلیٹن کے مطابق 1954 نمونوں کی کورونا جانچ لی گئی تھی جس میں سے 1666 کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 279 کی رپورٹ مثبت درج کی گئی۔ وہیں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 421 تک ہو گئی ہے۔ اب تک دو لاکھ تیس ہزار 471 کورونا نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 14 ہزار آٹھ سو ستر کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے تو وہیں اسپتالوں سے شفایاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد دس ہزار 231 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4218 کورونا سے متاثر مریضوں کا اسپتالوں میں علاج بھی چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا ہے۔ وہیں رات کے کرفیو کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور معاشی سرگرمیاں بھی اب شروع ہوگئی ہیں،