کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ملک میں جگہ۔ جگہ پھنسے یومیہ مزدوروں کی ان کے گھر واپسی پر ناکامیاب مرکزی حکومت کے بیان کے بعد سبھی صوبوں کی کانگریس کمیٹیوں کو ان مزدوروں کی مدد کرنے کے لئے آگے آنے کو کہا ہے۔
جس پر صوبہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کےجو مزدور دوسرے صوبوں میں کاموں کے سلسلے میں پھنسے ہیں،جن کی تعداد لاکھوں میں ہے اور انہیں اپنے گھر آنے میں پریشانیاں ہو رہی ہے۔