ریاست مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخاب میں کامیاب نظر آ رہی ہے۔ اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں اس میں بی جے پی کے تین مامیدوار کامیاب ہو چکے ہیں۔
دراصل 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو کامیابی ملی تھی، لیکن جیوترادتیہ سندھیا ی نے بغاوت کر اپنے 22 اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
یہی وجہ ہے کے 3 نومبر کو ضمنی انتخابات 28 نشستوں پر ہوئے اور آج یعنی 10 نومبر کو ان 28 نشستوں کے نتائج جاری ہونا شروع ہوئے، جس میں کانگریس لگاتار بھارتی جنتا پارٹی سے پیچھے نظر آ رہی ہے۔