اردو

urdu

ETV Bharat / state

استعفیٰ سے پہلے سبھی کورونا مریضوں کا مفت علاج کرنے کا فیصلہ لیا تھا: کمل ناتھ - اردو نیوز بھوپال

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے استعفیٰ دینے سے پہلے سبھی کورونا مریضوں کا مفت علاج کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور اس کا آرڈر بھی جاری کیا تھا۔ جس کا ہمارے پاس ثبوت ہے۔

kamal nath
کمل ناتھ

By

Published : May 9, 2021, 1:09 PM IST

انہوں نے کہا مجھے صوبے کی عوام کی ہمیشہ سے فکر تھی۔ اس لئے میں نے کورونا سے لڑنے کی تیاری کی تھی اور میرے لئے گئے ایک سال پہلے کے فیصلے کو صوبائی حکومت اب عمل میں لا رہی ہے لیکن ابھی اس میں کمی ہے، کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ابھی صرف ایوشمان کارڈ والوں کے لیے مفت علاج کا اعلان کیا ہے، جب کہ ہم نے ریاست کے سبھی عوام کے لیے مفت علاج کا فیصلہ لیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف غلط تشہیر کر رہی ہے۔ جب کہ میری ذریعہ کورونا سے لڑائی کی تیاری پوری تھی۔

انہوں نے کہا اب شیوراج سنگھ چوہان عوام کےجھوٹے بھگوان بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا اس وقت لوگ پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کروا کر قرض دار ہو چکے ہیں۔

کمل ناتھ نے کہاں میری ذریعے بنائے گئے پلان کو نافذ کرنے میں ایک سال کیوں لگا دیا گیا جب کہ لوگ پریشان ہو کر پرائیویٹ اسپتالوں میں لاکھوں روپیہ خرچ کر رہے ہیں تو حکومت نے ہسپتالوں سے بات کر مفت علاج کی کوشش کیوں نہیں کی۔

مزید پڑھیں:

گھر میں بنا سکتے ہیں آکسیجن، نوجوان کا دعویٰ

کیا حکومت میں لوگوں کو ایک سال سے اس بارے میں معلوم نہیں تھا جو میرے ذریعے فیصلہ لیا گیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی اپنی جھوٹی تشہیر کرنا بند کریں اور عوام کی خدمت کرے اور میرے ذریعے لے گئے فیصلے کو نافذ کریں اور مفت علاج کا عوام کے لیے انتظام کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details