دگ وجئے سنگھ رام مندر کے سنگ بنیاد کی تاریخ کو لے کر مسلسل مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیکن اس بار انھوں نے ایک بہت بڑی غلطی کردی۔
سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کو وزیراعظم لکھ دیا لیکن بعد میں انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انھوں نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے معافی بھی مانگی۔
انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں طنزیہ طور پر لکھا ہے کہ 'مودی جی آپ غلط وقت پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اور کتنے لوگوں کو اسپتال روانہ کرنا چاہتے ہیں؟ وزیراعلی یوگی آپ ہی وزیراعظم مودی کو سمجھائیے'۔
کانگریس رہنما نے مزید لکھا ہے کہ ' آپ کے(نریندرمودی) رہتے ہوئے سناتن دھرم کی ساری روایات کی خلاف ورزی کیوں کی جارہی ہے اور آپ کی کیا مجبوری ہے جو آپ یہ سب ہونے دے رہے ہیں'۔