مدھیہ پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دونوں پارٹیوں کے رہنما ایک دوسرے پر نازیبا بیان بازی کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا متنازعہ بیان؟ وہیں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج گوالیار کی ڈبرا اسمبلی میں کانگریس امیدوار سریش راجے کی حمایت میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے وزیر امرتی دیوی کو بطور آئٹم کہا۔
سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اسٹیج سے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی کی امیدوار امرتی دیوی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: ضمنی انتخابات میں اسٹار کمپینروں کی فہرست میں راہل گاندھی
کمل ناتھ نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ 'میں اس کا نام کیوں لوں کیوں کہ آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ آپ کو مجھے پہلے ہی متنبہ کر دینا چاہئے کہ وہ کیا آئٹم ہے۔'